ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پیراولمپین دیویندر جھاجھریا-سردار سنگھ کو کھیل رتن، پجارا۔ہرمن پریت کو ارجن ایوارڈ

پیراولمپین دیویندر جھاجھریا-سردار سنگھ کو کھیل رتن، پجارا۔ہرمن پریت کو ارجن ایوارڈ

Thu, 03 Aug 2017 17:48:33  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،3اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) سابق ہندوستانی ہاکی کے کپتان سردار سنگھ اور پیراولمپک جیولن (بالا پھینک)تھرور دیویندر جھاجھریا کو سپریم کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔جھاجھریا نے 2016کے ریو پیراولمپک میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔اس سال ارجن ایوارڈ کے 17کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جن کرکٹرز چتیشور پجارا اور ہرمنپریت کور کے علاوہ پیرالپک میڈلسٹ مریپپن تھاگاویل اور ورون بھاٹی اور گولفر ایس ایس پی چورسیا شامل ہیں۔
جدید ہاکی کے بہترین ڈفنیسو مڈفیلڈرس میں شمار سردار سنگھ کی قیادت میں ہندوستان نے دولت مشترکہ کھیلوں میں مسلسل دو سلور میڈل جیتے،ساتھ ہی انہی کی کپتانی میں ہندوستان نے 2015کے ہاکی ورلڈ لیگ میں کانسہ میڈل حاصل کیا۔2015میں انہیں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔
2016پیرالپک میں عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے گولڈ میڈل جیتنے والے دیویندر جھاجھریا ((36جیولن تھرو کی ایف 46ایونٹ میں حصہ لیتے ہیں،وہ 2004میں ایتھنز میں بھی طلائی جیت چکے ہیں۔جیولن تھرو کی عالمی درجہ بندی میں وہ فی الحال تیسرے مقام پر ہیں۔راجستھان کے چرو ضلع کے دیویندر جب آٹھ سال کے تھے تو درخت پر چڑھنے کے دوران ایک بجلی کے تار کی زد میں آ گئے تھے۔ان کو بچانے کے لئے ڈاکٹروں کو ان کا بایاں ہاتھ کاٹنا پڑا۔
چتیشور پجارا، ہرمن پریت کور، ساکیت منینی، اتن داس، مریپپن تھاگاویل، ویجی شویتا، کھشبیر گراس، اروکیا راجیو، سکون سنگھ، ایس وی سنیل، ایس ایس پی چورسیا، ستیہ ورت کادیان، انتھونی املراج، پی این ایس روشنی، جسویر سنگھ، دیویدرو سنگھ، ببا دیوی۔


Share: